زی (Xe ) یا ایکس ای یا زی سروسز ایل ایل سی (Xe Services LLC ) جس کے پرانے نام بلیک واٹر یا بلیک واٹر ورلڈ وائڈ یا بلیک واٹر یو ایس اے تھے، نجی شعبہ کی ایک فوج ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 1997ء میں وجود میں آئی۔ یہ بلیک واٹر کے نام سے مشہور ہے۔ اب اس کا نام بدل کر زی یا ایکس ای رکھا گیا ہے۔ 1997ء میں اس کا نام بلیک واٹر یو ایس اے تھا جو اکتوبر 2007ء میں بدل کر بلیک واٹر ورلڈ وائڈ رکھا گیا۔ یہ عراق جنگ کی ایک بدنام تنظیم ہے جس نے عراق میں فلوجہ، نجف اور بغداد میں غیر قانونی طور پر عام افراد کو قتل کیا جس کا مقدمہ آج کل ریاستہائے متحدہ امریکہ میں زیرِ سماعت ہے۔ بظاہر اس کا مقصد امریکی سفارت کاروں اور دیگر افراد کا تحفظ ہے مگر تیسری دنیا اور ترقی یافتہ دنیا کے مختلف دانشوروں کے مطابق یہ تنظیم ایسے کاموں میں استعمال ہوتی ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ قانونی وجوہات سے خود نہیں کرنا چاہتا۔ 29 اکتوبر 2007ء کو امریکی شعبۂ ریاست (ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ) نے اس تنظیم کو کسی بھی عدالت میں لانے سے استثناء کر دیا تاکہ اس پر کوئی مقدمہ کامیاب نہ ہو سکے۔ 19 اگست 2009ء کو نیویارک ٹائمز میں مارک مانزیتی نے لکھا کہ سی آئی اے نے زی کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ القاعدہ کے افراد کو دنیا کے مختلف حصوں میں قتل کیا جائے۔ البتہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی
حکومت کسی ایسے تعلق سے انکار کرتی ہے اور بلیک واٹر کو ایک نجی شعبہ کا ادارہ سمجھتی ہے.
No comments:
Post a Comment