زی یا بلیک واٹر کی سرگرمیاں پاکستان میں مشکوک ہیں۔ اخبارات و جرائد متواتر ایسے واقعات بیان کر رہے ہیں جس میں زی یا بلیک واٹر ملوث ہے مگر امریکی سفارت خانے اور پاکستان کی سرکاری سطح پر ان کی پاکستان میں موجودگی کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگرچہ امریکی سفارت خانے نے تسلیم کیا کہ انہوں نے 200 گھر اسلام آباد میں کرایے پر لے رکھے ہیں اور سفارت خانہ میں ایسی توسیع ہو رہی ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی . مگر سفارت خانہ وہ حکومت پاکستان اس بات کو بلیک واٹر یا زی سے علیحدہ سمجھتے ہیں۔ چین کے سفیر نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے مگر وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ہم چین کی تشویش دور کریں گے۔ اس تنظیم کے مسلح امریکی افراد اسلام آباد میں کھلے عام گھومتے ہیں جن کا ٹریفک پولیس نے 6 ستمبر 2009ء کو تیز رفتاری کی بنیاد پر چالان بھی کیا۔ اس کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ تھانے جاکر تو ان امریکیوں کو چھڑا لیا جاتا ہے اس لیے وہ یہیں ان کا چالان کرے گا۔ ان مسلح افراد نے اردگرد کھڑے عوام سے ڈر کر یہ چالان کروا لیا۔۔ ایک اور واقعہ میں چار امریکی افراد کو کالے شیشوں کی جیپ میں آٹومیٹک ہتھیاروں سمیت ایک ناکے پر روکا گیا تو انہوں نے اپنا تعارف بلیک واٹر کے تعلق سے کروایا۔ جب انہیں تھانے لے جایا گیا تو وہاں امریکی سفارت خانے کے افراد پہنچ گئے جن کے ساتھ فوج کے ایک کیپٹن اور پولیس کے ایک ایس پی آفتاب ناصر تھے جنہوں نے پولیس والوں کو ڈرا دھمکا کر ان چاروں کو رہا کروالیا۔ . ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ زی پاکستان کے چھ شہروں میں ڈیرہ ڈالنے لگی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق زی کے اہلکار امریکی سی آئی اے کے اہلکاروں کی جگہ پاکستان اور افغانستان میں موجودہ خفیہ اڈوں پر ڈرون طیاروں پر ’ہیل فائر‘ میزائل اور پانچ سو پونڈ وزنی لیز گائیڈڈ میزائل لگانے کا کام کرتے رہے ہیں۔ یہ کام ماضی میں سی آئی اے کے اپنے ماہر انجام دیتے تھے۔. امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اس قسم کی کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ تو ہزار میرینز پاکستان آ رہے ہیں اور نہ ہی زی یا بلیک واٹر پاکستان میں کوئی کام کر رہی ہے۔ ..اسلام آباد کے جس علاقے میں بلیک واٹر کے کارندے رہائش پذیر ہیں وہاں مقامی لوگوں کو رات کے وقت سڑک پر نکلنے پر ان بدمعاشوں کی طرف سے مارپیٹ کا سامنا ہے۔
پاکستانی جوہری تنصیبات کے قریب سہالہ کالج میں کئی برسوں سے موجود امریکی جنگجؤں کی تعیناتی کی خبر عام ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے ان امریکیوں کو سفارتخانہ میں منتقل ہونے کی ہدایت کی۔
امریکی 'سفارتکار' جعلی اجازہ طبق گاڑیوں میں گھومتے گرفتار ہوئے. یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت سے بہت سے امریکیوں کو قانون سے بچنے کے لیے سفارتکار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment